امریکی فضائیہ کے جوان کی موت کی ذمہ دار بائيڈن انتظامیہ ہے: حماس
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i430967-امریکی_فضائیہ_کے_جوان_کی_موت_کی_ذمہ_دار_بائيڈن_انتظامیہ_ہے_حماس
فلسطین کی تحریک حماس نے امریکی فضائیہ کے ایک جوان کی خود سوزی اور موت کا ذمہ دار بائیڈن انتظامیہ کو قرار دیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۷, ۲۰۲۴ ۰۶:۳۸ Asia/Tehran
  • امریکی فضائیہ کے جوان کی موت کی ذمہ دار بائيڈن انتظامیہ ہے: حماس

فلسطین کی تحریک حماس نے امریکی فضائیہ کے ایک جوان کی خود سوزی اور موت کا ذمہ دار بائیڈن انتظامیہ کو قرار دیا ہے

سحرنیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی تحریک حماس نے امریکی فصائیہ کے فوجی اہلکار کی جانب سے غزہ میں صیہونی جرائم اور فلسطینیوں کی جاری نسل کشی کے خلاف احتجاج کے طور پر خود سوزی کے اقدام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ کے جوان کی خود سوزی اور موت کی ذمہ دار بائیڈن انتظامیہ ہے۔

فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ خود سوزی کا یہ واقعہ جو بوشنل کی موت پر ختم ہوا، نہتھے فلسطینی عوام کی نسل کشی میں شمولیت سے متعلق امریکی موقف پر امریکی عوام میں بڑھتی ہوئی برہمی کا مظہر ہے۔ فلسطین کی تحریک حماس نے ہلاک ہونے والے امریکی فوجی بوشنل کے اہل خانہ اور اس کے دوستوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے خود سوزی کے اس کے اقدام کو انسانی اقدار کے دفاع اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت سے تعبیر کیا۔