Mar ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • غزہ میں بچوں کی موت کے تعلق سے تشویش اب حقیقت میں تبدیل ہو رہی ہے: یونیسیف

یونیسیف کے علاقائی سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ میں بچوں کی موت کے بارے میں پائی جانے والی تشویش حقیقت میں تبدیل ہوگئی ہے-

سحرنیوز/ عالم اسلام: یونیسیف کے علاقائی سربراہ عادل خدر نے غزہ میں فلسطینی بچوں کا جانی نقصان بڑھنے پر اعلان کیا ہے کہ غزہ میں بچوں کی موت کے بارے میں پائی جانے والی تشویش حقیقت میں تبدیل ہوگئی ہے- عادل خدر نے کہا کہ جس بات کا ہمیں خدشہ تھا وہ اب حقیقت میں تبدیل ہورہی ہے اور بچوں کی شرح اموات میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے مگر یہ کہ جنگ بند ہوجائے اور انسان دوستانہ امداد میں حائل رکاوٹیں دور ہو جائيں-

انھوں نے کہا کہ اگر مدد کے لئے براہ راست مداخلت نہ کی گئی تو بچوں کی بہت بڑی تعداد ناقص غذا اور پانی کی کمی کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے گی- عادل حدر نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ہزاروں بچوں اور شیرخواروں کی زندگی کا انحصار فوری اقدامات پر ہے-

یونیسیف کی ایگزیکٹیو انچارج کیٹرین راسل نے بھی اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس وقت غزہ میں بہت سے بچے ناقص غذا کا شکار ہيں تاکید کی کہ غزہ میں فلسطینی بچے موت کے منھ میں ہیں -

غزہ میں بچوں کی موت کے حوالے سے تشویش ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی اخبار یدیعوت احارنوت نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج نے خان یونس پر چھے منٹ میں پچاس فضائی حملے کئے ہيں- اس سے قبل الجزیرہ ٹی وی نے خان یونس کے اسپتالوں کی نہایت خراب انسانی صورت حال کے بارے میں رپورٹ دی تھی ۔

ٹیگس