بحیرہ احمر میں دو امریکی ڈسٹرائر پر یمنی فوج کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i431222-بحیرہ_احمر_میں_دو_امریکی_ڈسٹرائر_پر_یمنی_فوج_کا_حملہ
یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں دو امریکی ڈسٹرائر کو حملے کا نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۱:۵۲ Asia/Tehran
  • بحیرہ احمر میں دو امریکی ڈسٹرائر پر یمنی فوج کا حملہ

یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں دو امریکی ڈسٹرائر کو حملے کا نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری غیرت مند فوج نے فلسطین کی مظلوم قوم کی حمایت اور یمن کے خلاف امریکہ و برطانیہ کی جارحیت کے جواب میں بحیرہ احمر میں دو امریکی ڈسٹرائر پر حملہ کیا ہے۔

یحیی سریع نے کہا کہ اس کارروائی میں بحری میزائلوں اور ڈرون طیارے استعمال کئے گئے ۔

انھوں نے ایک بار پھر تاکید کے ساتھ کہا کہ یہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک غزہ جنگ بند اور رفح کا محاصرہ ختم نہ کردیا جائے۔

یمنی حکومت نے عہد کیا ہے کہ جب تک اسرائیلی حکومت، غزہ پر اپنے حملے نہيں روکے گی اس وقت تک اس کے اور اس کی بندرگاہوں کی جانب جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جاتا رہے گا۔