شام میں دہشت گردانہ حملے میں 36 افراد جاں بحق ہوگئے
مشرقی شام میں آج بدھ کو دہشت گردانہ حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 36 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق مشرقی شام میں واقع دیر الزور علاقے کے "کبجاب" صحرا میں عام شامی شہریوں پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں 36 افراد کے جاں بحق ہونے کے علاوہ 35 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 11 دیگر افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں اور نہ ہی کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
اس سے پہلے روسی اور شامی جنگی طیاروں نے ادلب کے جنوبی مضافات میں واقع علاقے "بسنقول" کے محور میں دہشت گرد گروہ "انصار التوحید" کے ایک ہیڈ کوارٹر پر رات کو چار حملے کیے تھے۔
خبری ذرائع نے بتایا کہ ان حملوں کے نتیجے میں دہشت گردوں کا ہیڈکوارٹر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔