Mar ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
  • مقبوضہ بیت المقدس میں ایک صیہونی، چاقو کے حملے میں زخمی

فلسطین میں ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک کارروائي میں ایک صیہونی کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں نیوی یعقوب نامی علاقے میں ایک صیہونی پر چاقو سے حملہ کیا گيا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں وہ صیہونی زخمی ہو گيا ہے۔ اس کارروائی کے بعد غاصب صیہونی فوجیوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حملہ کرنے والا شخص بھاگنے میں کامیاب رہا۔الاقصی طوفان کے آغاز کے ساتھ ہی غرب اردن میں بھی فلسطینی نوجوانوں نے غزہ کے خلاف صیہونی فوجیوں کے بھیانک جرائم کے جواب میں کارروائياں شروع کر دی ہیں۔

 

ٹیگس