Mar ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
  • عرب ممالک کا  مدرز ڈے اور غزہ کی مائیں

عرب ممالک میں مدرز ڈے کے موقع پر اور غزہ میں اسرائیل کے جرائم کے حوالے سے ان عرب ممالک کے حکمرانوں کی بے عملی کے سائے میں فلسطینی ہلال احمر نے غزہ پٹی میں روزانہ 37 ماؤں کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس نیوز کے مطابق فلسطین کی ہلال احمر تنظیم نے ایکس سوشل نیٹ ورک پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ جب عرب ممالک 21 مارچ کو مدرز ڈے منا رہے ہیں، صیہونی حکومت غزہ پٹی میں روزانہ اوسطاً 37 ماؤں کو شہید کررہی ہے۔

فلسطینی اسیران اور آزادی کے بورڈ اور قیدیوں کے کلب نے مشترکہ طور پر اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید 76 فلسطینی خواتین میں سے 28 کو ان کے اہل خانہ اور بچوں تک رسائی سے محروم کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی انروا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ غزہ پٹی میں روزانہ اوسطاً 63 خواتین شہید ہو رہی ہیں جن میں زیادہ تر مائیں شامل ہوتی ہیں۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے بھی غزہ جنگ میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 نئے جرائم کا ارتکاب کیا۔

ٹیگس