صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے میزائلوں کی بارش (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i432276-صیہونی_فوجی_ٹھکانوں_پر_حزب_اللہ_کے_میزائلوں_کی_بارش_(ویڈیو)
حزب اللہ لبنان نے صیہونی فوجی ٹھکانے اور ایر ڈیفنس کمان ہیڈ کوارٹر اور صیہونی توپ خانے پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۸, ۲۰۲۴ ۰۶:۳۴ Asia/Tehran

حزب اللہ لبنان نے صیہونی فوجی ٹھکانے اور ایر ڈیفنس کمان ہیڈ کوارٹر اور صیہونی توپ خانے پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ میں فلسطین کی تحریک استقامت کی حمایت اور جنوبی لبنان کے مقبوضہ علاقے البقا پر صیہونی جارحیت کے جواب میں حزب اللہ لبنان کے جیالوں نے صیہونی فوجی ٹھکانے اور ایر ڈیفنس کمان ہیڈ کوارٹر اور صیہونی توپ خانے پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
یہ حملے یوآف کے علاقے میں کیلع فوجی چھاؤنی پر کئے گئے۔ حزب اللہ نے اس حملے میں کاتیوشا میزائلوں کا استعمال کیا۔ حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ جولان میں کئی صیہونی فوجی اڈون کو بھی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مختلف مقبوضہ علاقوں میں خطرے کا سائرن بجنے لگا۔
بعض ذرائع نے حزب اللہ لبنان کی جانب سے مقبوضہ جولان میں صیہونی میزائل سسٹم پر چالیس میزائل فائر کئے جانے کی رپورٹ دی ہے۔ صیہونی ذرائع نے بھی مقبوضہ شمالی فلسطین، المنارہ اور اصبع الجلیل میں اسرائيل کے فوجی اڈوں پر میزائلوں سے حملہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔