Apr ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۱ Asia/Tehran
  • غزہ کے خلاف جنگ کے دو سو دن پورے، فلسطینیوں کی نسل کشی جاری

صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے آج صبح غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی جس میں سات فلسطینی شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے-

سحرنیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے دوسو دن پورے ہونے پر آج صبح بھی رفح کے علاقے السلام میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری کردی- اس بمباری میں موصولہ خبروں کے مطابق ابھی تک ایک ہی گھرانے کے تین افراد کے شہید اور چند دیگر کے زخمی ہونے کی خبر ہے- ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو باہر نکالنے کاکام انجاد دے رہی ہیں-

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے اسی طرح مرکزی غزہ کے النصیرات کیمپ کو بھی نشانہ بنایا ۔ اس جارحیت میں بھی چار فلسطینی شہید ہوگئے- صیہونی حکومت کے توپخانے نے بھی مشرقی غزہ پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اسی طرح شہرغزہ کی الجلاء شاہراہ پر بھی بمباری سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔

مرکزی غزہ کے الزوایدہ اور مشرقی خان یونس کے القرارہ ٹاؤن اور النصیرات کیمپ کے الصالحی ٹاوروں اور دیگر علاقوں پر بھی آج صبح اسرائیلی فوج نے حملے کئے ہیں۔

ٹیگس