مسجدالاقصی میں 45 ہزار سے زیادہ نمازیوں نے نماز جمعہ ادا کی
مسجدالاقصی میں پینتالیس ہزار سے زیادہ نمازیوں نے جمعے کی نماز ادا کی اگرچہ صیہونی فوجی نمازیوں کو مسجد تک جانے سے روک رہے تھے اور ان کو زد و کوب بھی کر رہے تھے-
سحرنیوز/ عالم اسلام: فلسطین سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعے کو پینتالیس ہزار سے زیادہ فلسطینیوں نے ایسے حالات ميں مسجد الاقصی میں نماز جمعہ ادا کی کہ جب صیہونی فوجیوں نے سیکڑوں نوجوانوں کو مسجد الاقصی میں داخل نہيں ہونے دیا اور کئی کو مارا پیٹا بھی اور بہت سے فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطینیوں کو مار پیٹ کر اور انہيں برا بھلا کہہ کر ایسے حالات ميں مسجد الاقصی ميں داخلے سے روکا گیا کہ جب اسی وقت ہزاروں صیہونی آبادکاروں کو یہودیوں کی عید کی تقریبات کے لئے مسجد الاقصی میں حفاظت کے ساتھ داخلے کی اجازت دی گئی- غزہ کی جنگ کے ساتھ ہی صیہونیوں نے مسجد الاقصی کے خلاف اقدامات میں بھی شدت پیدا کر دی ہے۔