Apr ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۳:۵۶ Asia/Tehran
  • غزہ میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے کی بابت فلسطین کی وزارت صحت کا انتباہ

غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرکے اس علاقے میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے کی بابت خبردار کیا ہے-

سحرنیوز/ عالم اسلام: موصولہ خبروں کے مطابق غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اپنے بیان میں سڑکوں اور پناہ گزینوں کے خیموں کے درمیان سیوریج اور گندے نالوں کا پانی بہنے اور کوڑوں اور گندگی کا انبار لگنے کے باعث گرمی کے اس موسم ميں کیڑے مکوڑوں اور چوہوں وغیرہ جیسے خزندہ جانوروں کے بڑھنے کی بابت خبردار کیا ہے- غزہ پر صیہونی حکومت کی لاحاصل جارحیت کو تقریبا سات مہینے گذر چکے ہيں اس کے بعد بھی نہ صرف اسے کوئی کامیابی حاصل نہيں ہوئی ہے بلکہ یہ غاصب حکومت روز بروز ملکی و بیرونی سطح پر بحرانوں کے دلدل میں دھنستی جا رہی ہے-

جعلی صیہونی حکومت نے گذشتہ سات مہینوں کے دوران جرائم ، قتل عام ، تباہی و بربادی ، جنگی جرائم ، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ، امدادی اداروں پر بمباری ، اور غزہ کے عوام کو قحط و بھوک مری سے دوچار کرنے کے سوا کچھ بھی حاصل نہيں کیا- صیہونی حکومت ، اس جارحانہ جنگ کو ہار چکی ہے اور آئندہ بھی اسے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے یہاں تک کہ وہ ایک چھوٹے سے علاقے کی استقامتی گروہوں کو بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہ کر سکی جو برسوں سے محاصرے میں ہے ۔

 فلسطینی تحریکوں کے اعلان کے مطابق صیہونی حکومت کے فوجیوں نے رام اللہ ، الخلیل ، نابلس ، طولکرم، جنین اور بیت المقدس صوبوں میں فلسطینیوں کی گرفتاری اور گرفتار قیدیوں اور ان کے گھر والوں پر تشدد ، ان کے گھروں کو ڈھانے اور ان کا مال اسباب لوٹنے و ضبط کرنے کا سلسلہ تیز کردیا ہے-

ٹیگس