اسرائیلی جنگی طیاروں کی جنوبی لبنان پر شدید بمباری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i432880-اسرائیلی_جنگی_طیاروں_کی_جنوبی_لبنان_پر_شدید_بمباری
صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان پر ایک بار پر پھر حملہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۲:۰۳ Asia/Tehran
  • اسرائیلی جنگی طیاروں کی جنوبی لبنان پر شدید بمباری

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان پر ایک بار پر پھر حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المنار کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے مارون الراس اور طیرحرفا علاقوں پر بمباری کی ہے-

یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس سے قبل لبنان کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا تھا کہ جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں دسیوں کاتیوشا میزائل ، میرون ٹاؤن اور صیہونی آبادی والے علاقوں پر داغے ہیں-

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع نے رپورٹ میں کہا ہے کہ میرون کے علاقے میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔