May ۰۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۳ Asia/Tehran
  • غزہ اور غرب اردن کے علاقوں پر جارح صیہونی فوجیوں کے حملے بدستور جاری

غزہ اور غرب اردن کے علاقوں پر جارح صیہونی فوجیوں کے حملے بدستور جاری ہیں-

سحر نیوز/ عالم اسلام: موصولہ خبروں کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے آج اتوار کی صبح کو مرکزی اور جنوبی غزہ میں البریج اور المغازی کیمپوں اسی طرح مشرقی غزہ میں الزیتون محلے اور جنوبی غزہ کے رفح علاقے میں دیرالبلح اور السلام محلے پر بمباری کی ہے-

غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں واقع شمالی الخلیل کے علاقے بیت امر پر بھی دھاوا بول دیا- مشرقی نابلس میں بیت فوریک ٹاؤن میں غاصب فوجیوں کے ساتھ فلسطینی جوانوں کی جھڑپ ہوگئی-غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غرب اردن کے شہر طولکرم کے شمال میں واقع دیر الغصون کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

غرب اردن سے العالم نیوز چینل کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق دیرالغصون میں عام شہریوں کی جانب سے بدران کے رہائشی مکان پرصیہونی جارحیت میں ملبے تلے شہید ہونے والے لوگوں کی لاشیں تلاش کی جا رہی ہیں۔    

ٹیگس