May ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۳:۳۰ Asia/Tehran
  • فلسطین کے حامی امریکی طلبا تحریک کے تسلسل میں بنگلادیشی طلبا کا مظاہرہ

بنگلادیش کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا نے صیہونی حکومت کے مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا اور غرہ میں نسل کشی کے خاتمے اور ایک فلسطینی ریاست کی تشکیل کا مطالبہ کیا-

  سحرنیوز/ عالم اسلام: ارنا کے مطابق بنگلادیشی طلبا نے بھی پیرکو امریکی طلبا کی فلسطین حامی تحریک کے تسلسل میں مظاہرہ کیا - احتجاجی طلبا یہ نعرے لگا رہے تھے اور اپنے ہاتھوں میں پرچم اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا ، فلسطین کو آزاد کرو، نسل کشی بند کرو- بنگلادیشی طلبا نے امریکی یونیورسٹیوں کے فلسطین حامی طلبا پر پولیس کے تشدد اور ان کی گرفتاریوں پر کڑی تنقید کی-

بنگلادیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد نے بھی گذشتہ ہفتے احتجاجی طلبا پر امریکی پولیس کے تشدد پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ واقعی ایک المیہ ہے کہ واشنگٹن دوسروں کو انسانی حقوق کی تعلیم دے رہا ہے۔ فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جرائم پر، دنیا بھر میں شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے اور دنیا کے بیشتر ملکوں کے عوام، مختلف حکومتیں اور بین الاقوامی ادارے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں سراپا احتجاج ہیں-

 

ٹیگس