دنیا اسرائیل کے خلاف + اعداد و شمار
غزہ جنگ کی وجہ سے دنیا کے 5 براعظموں میں مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے تاہم صیہونی حکومت کا دفاع کرنے والے مغربی ممالک میں یہ مظاہرے شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: تھنک ٹینک فار نیشنل سیکیورٹی اسٹڈیزINSS) ) مقبوضہ فلسطین میں قائم سب سے اہم صیہونی تھنک ٹینک ہے، جس کے سربراہوں کا انتخاب عام طور پر اسرائیلی فوج کی ملٹری انٹیلی جنس آرگنائزیشن (آمان) کے سربراہوں اور سینئر جنرلوں میں سے کیا جاتا ہے۔
اس اسرائیلی تھنک ٹینک نے دنیا کا ایک نقشہ شائع کیا ہے جس میں غزہ جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں کا ذکر کیا گیا ہے۔
اس صیہونی تھنک ٹینک کے تازہ ترین میپ اپ ڈیٹ کے مطابق 5 براعظموں میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہیں۔
غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک ہر مہینےاحتجاجی مظاہروں، اجتماعات اور دھرنوں میں توسیع ہوتی جا رہی ہے جن میں ہر مہینے 2230 بڑے پیمانے پر احتجاج ہوئے ہیں۔
ان مظاہروں میں 2133 اسرائیل کے خلاف احتجاج ہوئے ہیں جبکہ 97 اسرائیل کی حمایت میں ہوئے ہیں۔
95 فیصد سے زیادہ عالمی مظاہرے، اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں ہوتے ہیں۔ صیہونی حکومت کے اہم محافظ کے طور پر امریکہ میں بھی یہ فیصدی نمایاں ہے۔ امریکہ میں تقریباً 90 فیصد احتجاج اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں ہوتے ہیں۔
صیہونی حکومت کے وزیر اقتصادیات نیر برکات نے کہا ہے کہ امریکی رائے عامہ اسرائیل کے وجود کے لیے خطرہ ہے۔
صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ دنیا کی رائے عامہ میں اسرائیل کی صورت حال بدترین حالت میں ہے اور یہ حالت اتنی بری کبھی نہیں تھی۔