May ۰۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • رفح میں صیہونی حکومت کے معاندانہ اقدامات کا مقصد فلسطینی عوام کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا اور انہیں بلیک میل کرنا ہے: حماس رہنما

تحریک حماس کے ایک سینیئر رہنما محمود المرداوی نے کہا ہے کہ رفح میں صیہونی حکومت کے معاندانہ اقدامات کا مقصد فلسطینی عوام کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا اور انہیں بلیک میل کرنا ہے-

سحرنیوز/ عالم اسلام: تحریک حماس کے سینئر رہنما محمود المرداوی نے کہا ہےکہ منگل کے روز قاہرہ آنے والے اسرائیلی وفد کو اس تجویز کا علم تھا جس پر ہم نے اتفاق کیا تھا۔ حماس کے سینیئر رہنما کا کہنا تھا کہ صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے فلسطینی مزاحمت کی جانب سے مصر کی جنگ بندی کی تجویز کی مخالفت کی بنیاد پر اپنا آئندہ کا لایحہ عمل تیار کیا تھا مگر جب اس تجویز کو مزاحمت نے مان لیا تو وہ حیران و پریشان ہو گئے۔

اسی درمیان تحریک جہاد اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ غزہ کے جنوبی حصے رفح میں صیہونی حکومت کی کامیابی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محمد الہندی نے مزید کہا کہ غاصب صیہونی حکومت نے اپنی تمام تر کوششیں کر لی ہیں اور تمام ہتھکنڈے اپنا لئے ہیں اور اب صیہونی کابینہ کے پاس ناکام ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا ہے۔ محمد الہندی کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت کا غرور میدان جنگ میں تو دفن ہو ہی چکا ہے اور اب میدان سیاست میں بھی دفن ہو جائے گا۔ تحریک جہاد اسلامی کے رہنما نے واضح کیا کہ مزاحمت نے جنگ بندی کے مجوزہ منصوبے میں لچک دکھائی اور اس بات کو قبول کیا کہ غاصب فوج دو مرحلوں میں غزہ سے پیچھے ہٹ جائے۔

 

 

ٹیگس