یمن نے امریکی جہاز اور ڈسٹرائر پر پھر حملہ کیا
یمن کا کہنا ہے کہ ہم نے بحیرہ احمر میں ایک امریکی ڈسٹرائر اور ایک جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ السریع نے بدھ کو بحیرہ احمر میں صیہونی مخالف اپنے نئے اور کامیاب آپریشن کی اطلاع دی ہے۔
فارس نیوز کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں کو روکنے کے مقصد کے تحت بحیرہ احمر میں امریکی ڈسٹرائر "میسن" اور ڈیسٹینی (Destiny) نامی جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔
بریگیڈیئر جنرل یحییٰ السریع نے وضاحت کی کہ یمنی فورسز نے کامیاب فوجی آپریشن کے دوران امریکی ڈسٹرائر میسن کو کئی موزوں میزائلوں سے نشانہ بنایا اور میزائل نے انتہائی درستگی کے ساتھ ڈسٹرائر کو ٹارگٹ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد یمن کی بحریہ، ملک کی میزائل اور ڈرون فورسز نے محتاط انداز میں ڈیسٹینی جہاز کو نشانہ بنایا جس نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی طرف جانے کی ممانعت سے متعلق وارننگ پر توجہ نہیں دی تھی ۔
یمنی مسلح افواج نے اس جہاز کی نقل و حرکت کا مشاہدہ کرنے کے بعد اسے خبردار کیا اور بالآخر اسے نشانہ بنایا۔