صدر ایران کی شہادت پر کئی ممالک میں سوگ کا اعلان
شام نے صدر ایران اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صدر ایران سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے کچھ ساتھیوں کی شہادت کے موقع پر شام کی حکومت نے ملک میں تین روزہ عوامی سوگ کا اعلان کردیا ہے۔
فارس نیوز کے مطابق صدر ایران سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے موقع پر ایرانی عوام اور رہبر انقلاب اسلامی کے نام تعزیتی پیغام بھیجنے کے بعد شام کی حکومت نے ملک میں تین روزہ عوامی سوگ کا اعلان کردیا ہے۔
اس سے قبل شام کے صدر بشار اسد نے رہبر انقلاب اسلامی، ایران کی حکومت اور قوم کے نام اپنی اور شامی قوم کی طرف سے ہمدردی کا اظہار کیا تھا اور صدر ایران سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی شہادت پر تعزیت پیش کی تھی ۔
شام کے صدر بشار اسد نے کہا کہ شام اس دردناک واقعے اور عظیم نقصان پر اسلامی جمہوریہ ایران اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ دلی افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔
شامی صدر نے ایرانی صدر کے تجارتی سفر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی خدمت کے راستے شہید ہو گئے۔
اس سے قبل لبنان کی حکومت نے تین روزہ عوامی سوگ کا اعلان کیا تھا جبکہ حکومت پاکستان اور ہندوستان اس طرح عراق نے اس واقعے کے بعد عوامی سوگ کا اعلان کیا ہے۔