May ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۳:۱۹ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی ہلاکتوں اورگرفتاری پر لبنان اورمغربی کنارے میں جشن

شمالی غزہ میں القسام بریگيڈ کے مجاہدین کے پیچیدہ آپریشن میں متعدد صیہونی فوجیوں کی ہلاکت اور ان کی گرفتاری کے بعد لبنان اور مغربی کنارے میں عوام نے سڑکوں پر نکل کرجشن منایا-

سحرنیوز/ عالم اسلام: ارنا کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان کے اس اعلان کے بعد کہ شمالی غزہ سے چند صہونی فوجیوں کو گرفتار کیا ہے، لبنان اور مغربی کنارے کے عوام نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا-

اس رپورٹ کے مطابق دورہ اور طائر کے شہروں اور عین الحلوہ، نہر البرید، الباس اور الرشیدیہ کے فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی کا اظہار کیا۔

اس رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں مساجد کے لاؤڈ اسپیکر سے تکبیر کی آوازیں سنائی دیں اور لوگوں سے خوشی کے اظہار کے لیے سڑکوں پر آنے کی اپیل کی گئی۔

قبل ازیں القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک آڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ہمارے مجاہدین نے ہفتے کی شام غزہ کی پٹی کے شمال میں ایک پیچیدہ آپریشن کے دوران متعدد صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کے علاوہ چند فوجیوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

ٹیگس