حیفا بندرگاہ میں اہم صیہونی ہدف پر جدید ترین کروز میزائل سے حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i434399-حیفا_بندرگاہ_میں_اہم_صیہونی_ہدف_پر_جدید_ترین_کروز_میزائل_سے_حملہ
عراق کی تحریک استقامت نے حیفا کی مقبوضہ بندرگاہ پر ایک اہم صیہونی ہدف پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۲:۳۱ Asia/Tehran
  • حیفا بندرگاہ میں اہم صیہونی ہدف پر جدید ترین کروز میزائل سے حملہ

عراق کی تحریک استقامت نے حیفا کی مقبوضہ بندرگاہ پر ایک اہم صیہونی ہدف پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حملہ جدید کروز میزائل الارقب سے کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عراق کے اسلامی استقامتی گروہ کے مجاہدین گزشتہ ہفتے بھی صیہونی حکومت کی حیفا بندرگاہ کو اپنے حملے کا نشانہ بناچکے ہیں۔

عراق کے اسلامی استقامتی گروہ کے مجاہدین مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت بالخصوص خواتین، بچوں اور بوڑھوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کا جواب دینے کے لیے تسلسل کے ساتھ غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں اور اسٹریٹیجک مراکز پر حملے کررہے ہیں۔