صیہونی فوج کی مغربی بٹالین کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر اور آرٹلری بیس پر ڈرون حملہ، بیس کا ایک حصہ نذرآتش
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i434400-صیہونی_فوج_کی_مغربی_بٹالین_کے_کمانڈ_ہیڈ_کوارٹر_اور_آرٹلری_بیس_پر_ڈرون_حملہ_بیس_کا_ایک_حصہ_نذرآتش
صیہونی اہداف پر حزب اللہ کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۲:۴۴ Asia/Tehran
  • صیہونی فوج کی مغربی بٹالین کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر اور آرٹلری بیس پر ڈرون حملہ، بیس کا ایک حصہ نذرآتش

صیہونی اہداف پر حزب اللہ کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ ، صیہونی فوج کی مغربی بٹالین کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر اور آرٹلری بیس "خربہ ماعر" پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔

ان حملوں سے مذکورہ بیس کا ایک حصہ نذرآتش ہو کر تباہ ہوگیا اور اندر موجود افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے آرمی ریڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ صیہونی فوج کا ایئر ڈیفنس سسٹم حزب اللہ کے ڈرونز کو روکنے میں ناکام رہا۔