القسام مجاہدین کے ہاتھوں صیہونی فوجیوں کے دو ڈرون شکار + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i436057-القسام_مجاہدین_کے_ہاتھوں_صیہونی_فوجیوں_کے_دو_ڈرون_شکار_ویڈیو
القسام بریگیڈ نے غزہ کے جنوب میں صہیونی فوج کے دو ڈرون طیارے مار گرائے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۰, ۲۰۲۴ ۰۷:۳۹ Asia/Tehran

القسام بریگیڈ نے غزہ کے جنوب میں صہیونی فوج کے دو ڈرون طیارے مار گرائے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے صہیونی فوج کے دو ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔
القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں صہیونی فوج کے سکائی لارک اور بمبرڈ ڈرون طیارے دکھائے گئے ہیں جن کو رفح کے مشرقی اور مغربی علاقے میں سرنگوں کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیمیں طوفان الاقصی کے بعد سے اب تک متعدد صہیونی ڈرون طیاروں کو سرنگوں کرچکے ہیں۔