غرب اردن پر صیہونی جارحیت میں کم سے کم 11 فلسطینی شہید
Aug ۲۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غرب اردن پر بدھ سے جاری صیہونی جارحیت میں کم سے کم گیارہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: مغربی کنارے پر صیہونی حکومت کے فوجی حملے کے آغاز کے بعد، فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ جنین میں 6 اور طوباس میں 5 فلسطینی شہید ہوئے۔ اس حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ درجنوں فلسطینیوں کو صیہونیوں نے گرفتار کر لیا۔ اسرائیلی قابض فوج نے طوباس اور جنین کے تمام اسپتالوں کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔
درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ جنین، طولکرم اور طوباس میں مزاحمتی گروہ صہیونی فوج کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور مذکورہ علاقوں میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ القسام بٹالین اور قدس بریگيڈ کے جوانوں نے صیہونی فوج کی متعدد گاڑیوں کو سڑک پر نصب دھماکہ خیز مواد کے ذریعے تباہ کردیا ہے۔