صہیونی حکومت کا عتراف: ایران پر فوجی حملے ناکام، معیشت کو نشانہ بنانے کا اعلان
اسرائیلی اخبار ‘ٹائمز آف اسرائیل’ نے باوثوق ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ کئی ہفتوں سے ایران کے اہم فوجی اور اسلحہ ساز تنصیبات پر کیے جانے والے اسرائیلی حملے ناکام ثابت ہوئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے ایران کے میزائل پروگرام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، جس کے بعد اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ فوجی توجہ کا رخ ایران کی معیشت کی طرف موڑا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کے حکام نے حکم دیا ہے کہ فوجی دستے اب ایران کے گیس کے بنیادی ڈھانچے اور اسٹیل ملز جیسے اہم اثاثوں کو نشانہ بنا کر اس کی معیشت کو نقصان پہنچانے پر توجہ مرکوز کریں۔
یہ اعتراف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں امریکی خبر رساں ادارے سی این این نے بھی تسلیم کیا تھا کہ ایران کے وہ میزائلی شہر جو پہاڑوں کے 500 میٹر گہرائی میں بنائے گئے ہیں، امریکی بموں کی پہنچ سے باہر ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، فوجی محاذ پر ناکامی کے بعد اقتصادی جنگ کی طرف بڑھنا، ایران کے عزم اور طاقت کے سامنے دشمن کی پسپائی اور بے بسی کی واضح علامت ہے۔ اس حکمت عملی میں تبدیلی سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل اپنی فوجی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کے لیے نئے حربے آزمانے پر مجبور ہو گیا ہے۔
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel