غزہ پر دہشتگرد صیہونیوں کے حملے جاری، مزید 30 فلسطینی شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i437661-غزہ_پر_دہشتگرد_صیہونیوں_کے_حملے_جاری_مزید_30_فلسطینی_شہید
غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شمالی غزہ کے علاقوں پر شدید بمباری کی ہے۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Oct ۰۶, ۲۰۲۴ ۰۵:۲۷ Asia/Tehran
  • غزہ پر دہشتگرد صیہونیوں کے حملے جاری، مزید 30 فلسطینی شہید

غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شمالی غزہ کے علاقوں پر شدید بمباری کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی میڈيا کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری میں کم سے کم تیس فلسطینی شہید اور ایک سو پچاس سے زائد زخمی ہوئے ہيں جن میں متعدد فلسطینیوں کی حالت نازک ہے۔
صیہونی طیاروں نے اپنے حملوں کے دوران ایک مسجد کو بھی نشانہ بنایا اس سے پہلے ہفتے کو بھی صیہونی حکومت نے وحشیانہ حملوں میں دسیوں فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا