صیہونی ٹھکانوں پر عراق کی اسلامی مزاحمت کے ڈرون حملے + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i437854-صیہونی_ٹھکانوں_پر_عراق_کی_اسلامی_مزاحمت_کے_ڈرون_حملے_ویڈیو
عراق کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ جولان میں ایک اہم ہدف پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Oct ۱۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran

عراق کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ جولان میں ایک اہم ہدف پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: عراق کی اسلامی مزاحمت کے جیالوں نے ہفتے کی صبح متعدد ڈرونز سے مقبوضہ جولان میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔گذشتہ ہفتے اور مہینوں میں بھی عراقی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع ایلات میں حساس اور اہم اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔
مقبوضہ علاقوں کے خلاف ماضی کی کارروائیوں کےدوران عراق کی اسلامی مزاحمت نے خبردار کیا تھا کہ اگر صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر اپنے حملے جاری رکھے تو وہ مقبوضہ علاقوں میں غاصب حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دے گی۔
عراق کے مزاحمتی گروہوں نے مقبوضہ علاقوں پر اپنے حملے جاری رکھتے ہوئے غزہ کے عوام کی حمایت پر تاکید ہے اور قابضین کے خلاف اپنے حملے مزید تیز کرنے پر زور دیا ہے۔