حزب اللہ کے M80 راکٹ سسٹم کی رونمائی + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i438071-حزب_اللہ_کے_m80_راکٹ_سسٹم_کی_رونمائی_ویڈیو
حزب اللہ لبنان نے ایک ویڈیو کلپ جاری کرنے کے ساتھ ہی اعلان کیا ہے کہ اس نے پہلی بارM80 راکٹ سسٹم کو آپریشنل کیا ہے۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Oct ۲۰, ۲۰۲۴ ۰۵:۲۱ Asia/Tehran

حزب اللہ لبنان نے ایک ویڈیو کلپ جاری کرنے کے ساتھ ہی اعلان کیا ہے کہ اس نے پہلی بارM80 راکٹ سسٹم کو آپریشنل کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کے مطابق حزب اللہ لبنان نے یہ ویڈیو کلپ جاری کرنے کے ساتھ ہی اعلان کیا ہے کہ اس نے پہلی بارM80 راکٹ سسٹم کو آپریشنل کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے M80 راکٹ سسٹم کی رینج تین اعشاریہ تین کلومیٹر ہے اور اس کے راکٹ بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بناکر تباہ کردیتے ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے وار میڈیا سیل نے اس راکٹ سسٹم کو آپریشنل کئے جانے اور راس الناقورہ میں صیہونی حکومت کی بحریہ کے ایک اڈے کو نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔