Oct ۳۰, ۲۰۲۴ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
  • حماس اور جہاد اسلامی فلسطین کی جانب سے شیخ نعیم قاسم کی قدردانی

حماس اور جہاد اسلامی فلسطین نے شیخ نعیم قاسم کو لبنان کی حزب اللہ کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حماس نے ایک بیان میں شیخ نعیم قاسم کو لبنان کی حزب اللہ کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ نعیم قاسم کا حزب اللہ کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمت، اس کی قیادت کے ڈھانچے کو پہچنے والے نقصان پر قابو پاچکی ہے۔

حماس نے مزید کہا کہ ہم حزب اللہ کی نئی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ جہاد اور مزاحمت کے راستے کو جاری رکھنے میں ان کی مدد کرے۔
فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے اپنے ایک بیان میں اس انتخاب پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ نعیم قاسم کا حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کے طور پر انتخاب لبنان کی اسلامی مزاحمت کے استحکام اور پائیداری کی دلیل ہے۔

ٹیگس