عراقی استقامت کا اسرائیل میں ایک اہم ہدف پر ڈرون حملہ
عراق کی اسلامی تحریک استقامت نے مقبوضہ علاقے میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنائے جانے کا اعلان کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی تحریک استقامت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ تحریک استقامت کے مجاہدین نے صیہونی جارحیت کے جواب اور فلسطینی و لبنانی عوام کی حمایت کے تناظر میں جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج ایک ڈرون طیارے سے مقبوضہ علاقے میں ایک اہم صیہونی ہدف کو نشانہ بنایا۔
عراق کی اسلامی تحریک استقامت کے بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ ایک دن میں مقبوضہ علاقے میں کیا جانے والا یہ چھٹا حملہ ہے۔
عراق کی تحریک استقامت نے اعلان کیا ہے کہ اس قسم کے حملے، صیہونی اہداف پر مسلسل جاری رہیں گے۔
عراق کی تحریک استقامت کی جانب سے گذشتہ ہفتوں اور مہینوں کے دوران مقبوضہ جنوبی فلسطین میں واقع ایلات کے اہم اور حساس اہداف بھی کئے جاتے رہے ہیں ۔