غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت میں فلسطینی شہدا کی تعداد 44 ہزارسے تجاوز کر گئی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i438951-غزہ_کے_خلاف_صیہونی_جارحیت_میں_فلسطینی_شہدا_کی_تعداد_44_ہزارسے_تجاوز_کر_گئی
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غاصب صیہونی حکومت نے تین بار وحشیانہ جارحیت کا ارتکاب کیا جس میں پچاس فلسطینی شہید اور ایک سو دس دیگر زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت میں فلسطینی شہدا کی تعداد 44 ہزارسے تجاوز کر گئی

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غاصب صیہونی حکومت نے تین بار وحشیانہ جارحیت کا ارتکاب کیا جس میں پچاس فلسطینی شہید اور ایک سو دس دیگر زخمی ہو گئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:اس طرح صیہونی جارحیت میں اب تک فلسطینی شہدا کی تعداد چوالیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک لاکھ چا ہزار سے زائد دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ فلسطین کے نہتھے عام شہریوں کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

دوسری جانب صیہونی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ جارحیت کے چار سو دس دن گذرجانے کے باوجود نتن یاہو حکومت اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکی ہے۔