جبہہ النصرہ کے ٹھکانوں پر شامی فوج کی شدید گولہ باری + ویڈیو
Nov ۲۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
شام کی مسلح افواج نے دہشتگرد گروہ النصرہ کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسے شدید جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: شام میں قومی آشتی کے روسی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران چار سو دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے دادیخ مرکز میں جبہہ النصرہ دہشت گردوں کے داخل ہونے کے بعد تقریبا چالیس دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ شامی فوج نے ادلب اور حلب میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کاروائي کی اور البقوم سے دہشت گردوں کو نکال باہر کر دیا۔
شامی فوج نے اسی طرح ادلب میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائي کی، اور تمام ان علاقوں سے دہشت گردوں کو نکال باہر کر دیا کہ جن علاقوں میں ان دہشت گردوں نے دراندازی کی تھی جبکہ شامی فوج نے حلب کے ہائي وے کو بھی اپنے کنٹرول میں لے کر کھول دیاکہ جس کو دہشت گردوں نے بند کر دیا تھا۔