اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں لبنانیوں کی گرفتاری کا سلسلہ شروع
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i440377-اسرائیلی_فوجیوں_کے_ہاتھوں_لبنانیوں_کی_گرفتاری_کا_سلسلہ_شروع
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے اپنی غیر قانونی اور غیر انسانی کارروائیوں کو جاری رکھا ہوا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۴:۴۹ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں لبنانیوں کی گرفتاری کا سلسلہ شروع

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے اپنی غیر قانونی اور غیر انسانی کارروائیوں کو جاری رکھا ہوا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنانی ذرائع نے جنوبی لبنان میں قابض اسرائیلی فوج کی مسلسل نقل و حرکت اورغیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع دی ہے۔

الاخبار کی رپورٹ کے مطابق لبنانی ذرائع نےکہا ہے کہ جنوبی لبنان میں غاصب صیہونی فوجیوں نے لبنان اور شام کے کسانوں، چرواہوں اور ایک لڑکی کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ جنوبی لبنان کے المجیدیہ کے کھیتوں میں کام کر رہے تھے، گرفتار کرنے کے بعد انھیں مقبوضہ زمینوں پر لے گئے۔

لبنانی میڈیا نے مزید کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ امریکی ایلچی عاموس هوکشٹاین کی موجودگی میں جنگ بندی کی نگرانی کی کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر لبنانی فوج راس النقورہ  میں تعینات ہو ۔