القسام کی بڑی کارروائی، 3 صیہونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی
فلسطینی استقامتی محاذ نے شمالی غزہ میں گھات لگا کر متعدد صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا نے پیر کو صیہونی ویب سائٹ حدشوت للوتسنزوا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فلسطینی استقامت نے شمالی غزہ میں ایک عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں ناحال بریگیڈيئر کے فوجی موجود تھے۔ فلسطینی استقامت کی اس کارروائي میں ناحال بريگیڈ کے متعدد فوجی ہلاک ہوگئے۔
صیہونی میڈيا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ اس واقعے میں کم سے کم تین صیہونی فوجی ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پنہچ کر زخمی فوجیوں کو تل ابیب کے ایک اسپتال میں پہنچا رہے ہيں۔ صیہونی حکومت کی فوج نے اتوار کو بھی رپورٹ دی تھی کہ شمالی غزہ پٹی میں استقامت کے گھات لگا کر کئے جانے والے حملے میں چار صیہونی فوجی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔