صہیونی حکومت کی انٹیلی جنس ناکامی، حماس کے کمانڈر منظر عام پر آگئے+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i440838-صہیونی_حکومت_کی_انٹیلی_جنس_ناکامی_حماس_کے_کمانڈر_منظر_عام_پر_آگئے_ویڈیو
صہیونی حکومت نے غزہ میں حماس کے کمانڈر کو شہید کرنے کا دعوی کیا تھا تاہم حسین فیاض اچانک کیمرے کے سامنے آگئے۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Jan ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۹ Asia/Tehran

صہیونی حکومت نے غزہ میں حماس کے کمانڈر کو شہید کرنے کا دعوی کیا تھا تاہم حسین فیاض اچانک کیمرے کے سامنے آگئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ کی جنگ کے دوران صہیونی حکومت کی سیاسی اور دفاعی شعبوں کے ساتھ انٹیلی جنس شعبے میں بھی ناکامیاں سامنے آرہی ہیں۔
صیہونی حکومت نے جنگ کے دوران حماس کے عسکری ونگ عز الدین القسام بریگیڈ سے وابستہ بیت حنون بٹالین کے کمانڈر حسین فیاض کو شہید کرنے کا دعوی کیا تھا تاہم حسین فیاض اچانک کیمروں کے سامنے آئے۔