جولانی کے عناصر کا شامی شہریوں پر حملہ
احمد شرع الجولانی حکومت سے وابستہ مسلح تکفیری عناصر نے شام کے صوبے حمص میں ایک مقام پر حملہ کر کے کم از کم دس شیعہ مسلمانوں کو شہید کر دیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: آئی آر آئی بی نیوز نے شام کے ہیومن رائٹس واچ کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام کا اقتدار ہاتھ میں لینے والے تحریر الشام دہشتگرد گروہ کے کمانڈر الجولانی سے وابستہ مسلح تکفیری عناصر صوبے حمص کے شیعہ نشیں علاقوں پر وسیع پیمانے پر حملہ کر کے وہاں کے مکینوں کو سخت ایذائیں پہنچا رہے ہیں۔
شام کے ادارہ انسانی حقوق کے مطابق تکفیری عناصر نے صوبے حمص کے کئی قریوں پر دھاوا بولا اور دس افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، بتیس کو زخمی کیا جبکہ پندرہ کو اغوا کر اپنے ساتھ لے گئے۔
اُدھر شام کے صوبے لاذقیہ کے جَبَلہ شہر کی انتظامیہ نے جولانی حکومت کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو دبانے کے لئے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں اس علاقے میں کئی بار تحریر الشام تکفیری ٹولے سے وابستہ عناصر کے ساتھ وہاں کے باشندوں کی جھڑپیں ہو چکی ہیں۔