غزه میں غذائی قلت اپنے عروج پر؛ اقوام متحدہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i443764-غزه_میں_غذائی_قلت_اپنے_عروج_پر_اقوام_متحدہ
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ایک عہدیدار نے غزہ کی صورت حال کے بارے میں خبردار کیا۔
(last modified 2025-10-14T14:02:17+00:00 )
Apr ۳۰, ۲۰۲۵ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
  • غزه میں غذائی قلت اپنے عروج پر؛ اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ایک عہدیدار نے غزہ کی صورت حال کے بارے میں خبردار کیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی کی ترجمان اولگا چیرینکو نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں انسانی صورت حال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور امداد کی ترسیل میں مسلسل رکاوٹ ایک انسانی المیے کا باعث بنے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ غذائی قلت شدت اختیار کر گئی ہے اور راستوں کی بندش سے غذائی بحران اور بیماریاں پھیل رہی ہیں اور موجودہ صورت حال پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی کی اہلکار نے کہا کہ خوراک اور طبی امداد ضرورت مندوں تک پہنچنے سے پہلے ہی خراب ہو رہی ہے۔ انہوں نے کراسنگ کو فوری طور پر دوبارہ کھولنے، جنگ بندی  اور جبری نقل مکانی کی روک تھام کا بھی مطالبہ کیا۔