جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی حمایت میں ریلی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i446190-جنوبی_لبنان_میں_حزب_اللہ_کی_حمایت_میں_ریلی
جنوبی لبنان میں پیر کی شب لوگوں نے حزب اللہ کی حمایت میں ریلی نکالی۔
(last modified 2025-08-05T10:15:24+00:00 )
Aug ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۳:۴۵ Asia/Tehran
  • جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی حمایت میں ریلی

جنوبی لبنان میں پیر کی شب لوگوں نے حزب اللہ کی حمایت میں ریلی نکالی۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے لبنانی کابینہ کے اجلاس کے موقع پر، لبنانی عوام نے پیر کی رات جنوبی بیروت کے مضافات میں واقع المشرفیہ اور الکفات میں حزب اللہ کی حمایت میں ریلی نکالی۔

رپورٹ کے مطابق ریلی کے شرکاء نے لبنان میں حزب اللہ کی حمایت میں "لبیک یا نصر اللہ" کے نعرے لگائے۔

انہوں نے حزب اللہ کی حمایت ، جبکہ لبنان کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کی مخالفت کا اعلان کیا اور کہا کہ امریکہ لبنانی حکومت پر مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کے لیے اپنے مطالبات مسلط کررہا ہے۔