او آئی سی کا اسرائیلی جارحیت پر شدید ردعمل، غزہ پر قبضے کی مذمت
Aug ۱۰, ۲۰۲۵ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی نے جمعہ کو ایک بیان جاری کرکے غزہ پر قبضہ کرنے کے لئے اسرائیلی حکومت کے فیصلے کی سخت مذمت کی ہے
سحرنیوز/عالم اسلام: اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم شہرغزہ پر دوبارہ قبضہ کرنے اور تقریبا دس لاکھ لوگوں کو یہاں سے بے دخل کرنے کے اسرائیلی حکومت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔
او آئی سی نے اپنے بیان ميں کہا ہے کہ شہر غزہ پر قبضہ کے نتیجے میں اس شہر کے 9 لاکھ سے زائد باشندے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مغرب میں واقع المواصی علاقے میں جانے پر مجبورہوجائيں گے۔
یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم سیکریٹریٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس حکومت کی سیکورٹی کابینہ نے جمعرات کی رات شہر غزہ پر مکمل قبضہ کر لینے کے نتن یاہو کے منصوبے کو پاس کردیا ہے۔