Aug ۱۰, ۲۰۲۵ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  • صہیونی رزرو فورسز کا اعلان: ہرگز غزہ واپس نہیں جائیں گے

صہیونی فوج کے رزرو اہلکاروں نے غزہ پر قبضے کے عمل میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہرگز غزہ واپس نہیں جائیں گے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ پر مکمل قبضے کے منصوبے کی منظوری کے بعد رزرو فوجیوں نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ وہ دوبارہ غزہ نہیں لوٹیں گے۔ 

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق، ان فوجیوں نے واضح کیا کہ اگر انہیں دوبارہ طلب بھی کیا جائے تو وہ غزہ میں تعیناتی قبول نہیں کریں گے۔

صہیونی فوج کے ریٹائرڈ افسر عامیر آویوی نے کہا کہ غزہ میں تیز رفتار پیشروی کے لیے کئی فوجی بریگیڈز اور دسیوں ہزار سپاہیوں کی ضرورت ہوگی۔ صہیونی حکام نے بھی اس بات کو تسلیم کیا کہ افرادی قوت کی شدید کمی اس منصوبے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

ایک باخبر صہیونی عہدیدار نے بتایا کہ غزہ پر قبضہ مرحلہ وار انداز میں کیا جائے گا اور اس کارروائی کے آغاز کے لیے کوئی حتمی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔

ٹیگس