غزہ پر صیہونی فوج کے تازہ حملے، مزيد فلسطینی شہید و زخمی
غزہ پر غاصب صیہونی فوجیوں کے تازہ حملوں میں درجنوں فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی میڈیا نے میڈیکل ذرائع کے حوالے سے شہداء کی تعداد میں اضافے کی خبر دی ہے اس رپورٹ کے مطابق جنوبی غزہ میں واقع مشرقی خان یونس کی بنی سہلا کالونی میں ایک رہائشی مکان پر حملے میں ایک میاں بیوی اور ان کے پانچ بچے شہید ہوگئے۔
النصیرات کیمپ میں فلسطینیوں پر حملے میں ایک فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
مشرقی شہر غزہ کے الشجاعیہ محلے میں اسرائیلی حملے میں دو سگے بھائی شہید ہوگئے۔
دریں اثنا غزہ کے انفارمیشن سنٹر نے رپورٹ دی ہے کہ فضائی امداد رسانی کی غلط روش کے سبب اب تک تیئس فلسطینی شہید اور ایک سو چوبیس زخمی ہوچکے ہیں۔
غزہ کے انفارمیشن سنٹر کا کہنا ہے کہ قابضوں کے زیرتسلط علاقوں یا دیگر خطرناک علاقوں میں فضائی امدادی سامان نیچے آنے کے بعد اس کے قریب جانے پر براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔