Aug ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
  • حماس: مذاکرات صرف نیتن یاہو کی وجہ سے ناکام ہوئے ہيں

حماس نے مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار صرف نتن یاہو کو قرار دیا ہے

سحرنیوز/عالم اسلام:  حماس کے سینیئر رکن محمود مرداوی نے کہا ہے کہ نتن یا ہو صرف دنیا کو فریب دینے کے لئے مذاکرات اور سمجھوتے کی بات کرتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ انھوں نے بارہا مذاکرات کو ناکام بنایا ہے۔

حماس کے سینیئر رکن محمود مرداوی نے کہا ہے کہ نتن یاہو دنیا کو دھوکہ دینے کے لئے مذاکرات کا دم بھر تے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دائیں بازو کے انتہا پسند دھڑے کی وجہ سے نتن یاہو کسی بھی قابل قبول سمجھوتے تک نہیں پہنچ پارہے ہیں اس لئے جھوٹ اور فریب کا سہارا لے رہے ہیں۔

حماس نے اس سے پہلے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا تھا کہ صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو نے مذاکرات کو ناکام بنانا اپنا مشغلہ بنا رکھا ہے۔

 

ٹیگس