ایلات بندرگاہ پر یمنی مسلح افواج کا ڈرون حملہ + ویڈیو
Sep ۱۹, ۲۰۲۵ ۰۸:۲۱ Asia/Tehran
یمنی فوج نے صیونی حکومت کے ایلات بندرگاہ پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: یمنی مسلح افواج کے ایک ڈرون نے اسرائیل کے جنوبی بندر ایلات میں ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا۔ عرب میڈیا کے مطابق، ڈرون نے اسرائیلی دفاعی نظام کو عبور کرتے ہوئے اپنے ہدف کو براہ راست نشانہ بنایا۔ حملے کے فوری بعد خطرے سائرن بجائے گئے۔ مقامی ذرائع نے کہا کہ حملے کے بعد دھوئیں کے بادل آسمان میں نمودار ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے ابھی تک اس حملے میں انسانی یا مالی نقصانات کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں، تاہم فوج کے ترجمان کی پریس کانفرنس اس واقعے کے بعد ملتوی کردی گئی۔