Oct ۰۸, ۲۰۲۵ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
  • القدس بریگیڈز: ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کی قدر کرتے ہیں/ قبضے کے خاتمے تک مزاحمت جاری رہے گی

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے آپریشن "طوفان الاقصیٰ" کے آغاز کی دوسری سالگرہ کے موقع پر ایک بیان میں مزاحمت کی حمایت کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  اسلامی جہاد کے عسکری ونگ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن فلسطینی عوام کے پختہ ارادے کو شکست دینے میں ناکام ہو گيا کیونکہ یہ قوم اپنی سرزمین اور وطن کے لیے دفاع کی خاطر پوری قوت کے ساتھ ڈٹی ہوئی ہے۔ 

بیان کے مطابق پچھلے دو برس کے دوران مزاحمت نے اس جنگ روکنے اور فلسطینی عوام کے مصائب کم کرنے اور ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے انتہائی لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔

القدس۔بریگیڈز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری واحد شرط جنگ کے خاتمے اور عام لوگوں کے تحفظ کی ضمانت کا حصول تھا لیکن نیتن یاہو کی کابینہ نے اپنے انتہا پسند اتحادیوں کے اہداف حاصل کرنے کے لیے جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  دوسال سے جاری اس معرکے میں ہم آج بھی دشمن کی فوج کا ڈٹ کر مقابلہ اور اڈے جانی اور مالی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ٹیگس