Oct ۲۸, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • فتح وفد کی مصر روانگی پر اسرائیلی پابندی، مذاکراتی عمل متاثر

صیہونی حکومت نے تحریک فتح کے ایک وفد کو مصر جانے سے روک دیا جوآزادی کے بعد جلاوطن کردیئے جانے والے فلسطینیوں سے ملنے کے لئے جارہا تھا

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی حکام نے تحریک فتح کے وفد کو الکرامہ سرحد سے مصر جانے سے روک دیا۔

 الفتح تحریک کا یہ وفد حال ہی میں صیہونی جیل سے رہائی کے بعد جلاوطن کردیئے جانے والے فلسطینی قیدیوں سے ملنے کے لئے مصر جارہا تھا۔

  اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے نہ صرف یہ کہ  تحریک فتح کے اس وفد کو مصر جانے کی اجازت نہیں دی بلکہ وفد کے ارکان کو دھمکی بھی دی ہے کہ جلاوطن کئے جانے والے فلسطینی قیدیوں سے ملاقات کی صورت میں ان کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔

 یاد رہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت صیہونی جنگی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں آزاد ہونے والے تقریبا 2 ہزار  فلسطینی قیدیوں میں سے 154 کو مصر جلاوطن کردیا گیا ہے۔  

ٹیگس