Nov ۱۶, ۲۰۲۵ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran

- صحت کی عالمی تنظیم نے بتایا ہے کہ غزہ میں مریضوں کو علاج کے لئے باہر منتقل کرنے میں تاخیر کے نتیجے میں اب تک 900 بیمار شہید ہوچکے ہیں

سحرنیوز/عالم اسلام: صحت کی عالمی تنظیم نے  ڈبلو ایچ او نے بتایا ہے کہ غزہ میں اس وقت 16 ہزار 500 ایسے مریض ہیں جنہیں علاج کے لئے باہر بھیجنا ضروری ہے لیکن ابھی تک انہیں یہاں سے باہر جانے کی اجازت نہیں ملی ہے۔

صحت کی عالمی تنظم کا کہنا ہے کہ علاج کے لئے باہر جانے کی اجازت کے منتظر ساڑھے سولہ ہزار فلسطینی مریضوں میں 4 ہزار بچے ہیں جنہیں فوری طور پر باہر لے جانے کی ضرورت ہے۔

صحت کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ ان مریضوں کو غزہ سے باہر منتقل کرنے کی اجازت میں تاخیر کی وجہ سے 900 مریض شہید ہوچکے ہیں جبکہ  بہت سے مریضوں کی حالت خراب ہوگئی ہے اور مزید تاخیر انہیں بھی موت کے حوالے کرنے کے مترادف ہے۔  

 صحت کی عالمی تنظیم ڈبلو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈھا نوم نے تاکید کی ہے کہ انسانی اور طبی امداد کے لئے غزہ  کے سبھی راستے کھول دیئے جائيں۔

انھوں نے کہا ہے کہ غزہ کے راستوں کو بند رکھنے اور مریضوں کو یہاں سے باہر لیجانے کی اجازت نہ دینے کا مطلب  صحت کے نظام کو ختم کردینا اور طبی لحاظ سے انسانی بحران پیدا کرنا ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق غزہ میں طبی وسائل اور  ضروری دواؤں کے فقدان نیز ایندھن کی شدید قلت کی وجہ سے  آدھے اسپتالوں کی طبی خدمات کی  سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔

ٹیگس