لبنان جنگ نہیں چاہتا مگر اسرائیل کے سامنے ہرگز نہیں جھکے گاا: حزب اللہ
حزب اللہ سے وابستہ رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ لبنان جنگ نہیں چاہتا مگر اسرائیل کے سامنے ہرگز نہیں جھکے گا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ حسن فضل اللہ نے کہا ہے کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں لیکن دشمن کے سامنے ہرگز نہیں جھکیں گے۔ انہوں نے کہا جب ممالک سخت حالات سے گزرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ گھٹنے ٹیک دیں بلکہ داخلی اتحاد کے ذریعے ان حالات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
فضل اللہ نے مزید کہا کہ ہم روزانہ دشمن کی جارحیت کا مشاہدہ کرتے ہیں لیکن صہیونی کبھی بھی ہمارے ارادے کو توڑ نہیں سکیں گے۔

ادھر غاصب اسرائیلی حکومت نے آج سہ پہر ایک بار پھر لبنان کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حداثا کے علاقے میں ڈرون حملہ کیا ہے۔ جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق صیہونی حکومت کے فوجیوں کو ساٹھ دنوں کے اندر جنوبی لبنان سے انخلا کرنا تھا لیکن بین الاقوامی قوانین کے برعکس صیہونی حکومت نے اپنے فوجیوں کو پانچ اسٹریٹجک پوزیشنوں پر بدستور تعینات کر رکھا ہے۔