Dec ۰۸, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی جانب سے لبنان کے ساتھ جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی: یونیفل

لبنان کے جنوبی علاقوں میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فورس (یونیفل) کے کمانڈر دیوداتو اپانیارا نے صیہونی حکومت کے چینل 12 کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت لبنان کے ساتھ جنگ بندی کی سرعام خلاف ورزی کر رہی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: کمانڈر دیوداتو اپانیارا انہوں نے کہا کہ حالات بہت ہی حساس ہیں اور کوئی بھی غلطی ایک بڑی کشیدگی کو جنم دے سکتی ہے۔

یوینیفل کے کمانڈر نے واضح الفاظ میں کہا کہ کوئی بھی ثبوت موجود نہیں جس سے یہ اشارہ ملتا ہو کہ حزب اللہ دریائے لیتانی کے جنوبی علاقوں میں اپنی طاقت بحال کر رہا ہے، تاہم اسرائیل کے ہاتھوں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کے واضح اور بے شمار ثبوت موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں حزب اللہ سے ہتھیار لینے کا کوئی اختیار دیا نہیں گیا ہے لیکن اسرائیل کے ہاتھوں اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 کی مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے، اس کی رپورٹ دینا ان کے فرائض میں شامل ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

یاد رہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت صیہونی حکومت کو 60 دن کے اندر لبنانی سرزمینوں سے پسپائی اختیار کرنا تھی تاہم دسمبر 2025 تک تل ابیب نے جنوبی لبنان کے 5 اسٹریٹیجک علاقوں پر اپنا قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے۔

ٹیگس