غزہ اور غرب اردن میں صیہونی جارحیت جاری
غزہ اور غرب اردن پر غاصب صیہونی حکومت کے تازہ حملوں میں جانی اور مالی نقصان کی خبر ہے
سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی تازہ بمباری میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں کی بمباری کے ساتھ ہی صیہونی فوج کے توپخانوں نے البریج کیمپ پر اور جنگی کشتیوں ںے غزہ کے ساحلی علاقوں پر گولہ باری بھی کی ہے۔
مقامی ذرائع نے بتای ہے کہ ان حملوں سے غزہ کی خیمہ بستیوں میں رہنے والے مظلوم فلسطینی عوام کے انسانی حالات بدتر ہوگئے ہیں جہاں شدید بارشیں اور موسم کی خرابی پہلے ہی انسانی بحران کے حالات پیدا کررکھے ہیں۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے اسی کے ساتھ غرب اردن کے مختلف علاقوں میں بھی اپنی جاحانہ اور ظالمانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel