Jan ۰۶, ۲۰۲۶ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • جنوبی لبنان، صیہونی فضائی جارحیت کی زد میں

جنوبی لبنان کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جارحیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: لبنان کی العہد نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے ایک ڈرون  طیارے نے جنوبی لبنان کی فضاؤں میں پرواز کی اور عترون قصبے پر صوتی بم  گرایا۔

اسی کے ساتھ لبنانی ذرائع نے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے  بھی لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے بقاع اور بعض دیگر علاقوں میں صیہونی جنگی طیاروں کی پرواز آخری اطلاع ملنے تک جاری تھی۔

بعض ذرائع نے السکسکیہ، الصرفند، تبنا اور البیصاریہ نامی قصبوں کے اطراف میں صیہونی حکومت کے فضائی حملوں کی خبر دی ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس