Jan ۱۸, ۲۰۲۶ ۰۹:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ جنگ آسان نہیں ہوگی، حزب اللہ عراق کا امریکہ کو سخت پیغام

حزب اللہ عراق بریگیڈ نے امریکہ کو انتباہ دیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کوئی تفریح نہیں بلکہ ایسی آگ ہے جو اگر بھڑک اٹھی تو واشنگٹن کی ناک رگڑے جانے تک جاری رہے گی۔

سحرنیوز/عالم اسلام:   حزب اللہ عراق کے سیکریٹری جنرل ابوحسین الحمیداوی نے کہا ہے کہ اگر ایران پر حملہ ہوا تو امریکہ اور صیہونیوں کو پورے استقامتی محاذ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت حق اور باطل کے درمیان جنگ کے ایک اور باب کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

ابوحسین الحمیداوی نے کہا کہ باطل محاذ کا سرغنہ امت اسلامیہ کے مستحکم قلعے اسلامی جمہوریہ ایران کو نشانہ بنائے ہوئے ہے جو امت اسلامیہ کے وقار اور شرافت کا محافظ ہے اور ایسی حالت میں ملت ایران اور سرزمین ایران میں موجود مقدسات کی حفاظت سب پر واجب ہے اور عراقی عوام اور استقامتی محاذ اسلامی جمہوریہ ایران کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملے کی غلطی دوہرائی تو جنگ، امریکہ کی ناک رگڑنے کے ساتھ ہی ختم ہوگی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس