صیہونی فوج کے خلاف حزب اللہ لبنان کے حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i453080-صیہونی_فوج_کے_خلاف_حزب_اللہ_لبنان_کے_حملے
حزب اللہ لبنان نے دشمن کے خلاف چھیالیس آپریشنز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
(last modified 2026-04-12T09:20:09+00:00 )
Apr ۱۲, ۲۰۲۶ ۱۲:۵۰ Asia/Tehran
  • صیہونی فوج کے خلاف حزب اللہ لبنان کے حملے

حزب اللہ لبنان نے دشمن کے خلاف چھیالیس آپریشنز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام :  ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اتوار کی صبح ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مقبوضہ علاقوں میں اور صیہونی حکومت کی فوج کے خلاف چھیالیس خصوصی آپریشنز کیے گئے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے شمع صیہونی کالونی میں صیہونی فوجیوں کے اڈے پرڈرون حملہ کرکے جارح فوجیوں کو جانی نقصان پہنچایا ہے جنوبی لبنان میں صیہونی فوجیوں کے دیگر اڈوں پرحزب اللہ کے حملوں میں دشمن کے متعدد ٹینک تباہ ہوئے ہيں حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں یعرا فوجی اڈے ، صفد ، آدومیم ،نہاریا ، کریات شمونہ ، المطلہ اور مسکاف عام کالونیوں پرمیزائلی حملے کئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حزب اللہ نے الجلیل میں کرمئل کی جانب دس میزائل فائرکرکے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا ۔ حزب اللہ نے یہ حملے جنوبی و مشرقی لبنان پرجارح صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں کئے ہيں

دوسری جانب ذرا‏ئع ابلاغ نے خبردی ہے کہ صیہونی حکومت نے آج صبح جنوبی لبنان کے قانا شہر میں رہائشی گھروں پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں چھ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔اسی طرح سے لبنانی ذرائع نے لبنان کے جنوب میں تفاحتا شہر پر بھی صہیونی حملے کی خبر دی ہے اور بتایا کہ اس حملے میں تیرہ افراد شہید ہوئے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel